اتوار 21 جولائی 2019ء
اتوار 21 جولائی 2019ء

شیشہ کیفے کی ویڈیو بھارت کیساتھ میچ سے پہلے کی ہے یا بعد کی ؟میچ کی رات تمام کھلاڑی کہاں تھے ؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حقیقت کھل گئی

مانچسٹر (این این آئی)ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے وائرل ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو 13 جون کی ہے میچ سے پہلے والی رات کی نہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے ذلت آمیز شکست کے بعدشعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ سامنے آنے والی ایک ویڈیو پر تنقید کا سلسلہ نہ رک سکا ،ویڈیو کے حوالے سے شعیب ملک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ویڈیو 13 جون کی ہے، 15 جون کی نہیں۔شعیب ملک کے مطابق 20 سال سے ملک کی خدمت کررہا ہوں، دکھ ہے کہ ذاتی زندگی کے معاملات کی بھی وضاحت دینا پڑتی ہے۔انہوں نے وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر ہوٹل کی وائرل ویڈیو 13 جون کی نہیں بلکہ 15 جون کی ہے، اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کہا تھا کہ میچ کی رات کسی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ کھلاڑی اپنے اہلخانہ کے ساتھ میچ سے دو روز قبل مینجمنٹ سے اجازت لیکر باہر گئے تھے، میچ کی رات تمام کھلاڑی ٹائم کے مطابق اپنے ہوٹل میں موجود تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں