پیر 26  اگست 2019ء
پیر 26  اگست 2019ء

لاہور(این این آئی)ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف شکست کے بعد شائقین نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا مطالبہ کردیا۔بھارت سے شکست کے بعد شائقین نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کپتانی سرفراز احمد کے بس کی بات نہیں، شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے ٹیم پر بوجھ بننے والے کھلاڑیوں کو فوری طور پر نکال باہر کرنا چاہیے۔شائقین نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی، کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے خلاف بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اورکہاکہ اگر کھلاڑی کھیل نہیں سکتے تو خدارا کرکٹ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کی جان چھوڑ دیں،وزیراعظم سیاستدانوں کی طرح کھلاڑیوں کا بھی احتساب کریں، بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد شائقین کرکٹ انتہائی برہم دکھائی دیے، انھوں نے فوری طور پر قومی ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا بھی مطالبہ کردیا۔شائقین نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے چاہیے تھی تاہم افسوس دنیا ئے کرکٹ کی بڑی اتھارٹی کے مشورے کو بھی نظر اندازکردیا گیا، دنیا کی تمام ٹیموں سے ہار جاتے تو ہمیں افسوس ہوتا لیکن بھارت سے ہار کسی صورت قبول نہیں،شرمناک شکست نے سرشرم سے جھکا دئیے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں