بدھ 24 جولائی 2019ء
بدھ 24 جولائی 2019ء

بھارت کے ہاتھوں شکست،پاکستان کے سیمی فائنل میں جگہ بنانےکیلئے اگر مگر کا کھیل شروع

اسلام آباد ( آن لائن )ورلڈکپ 2019میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا۔انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کے بڑے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دی ہے۔گرین شرٹس اب تک ایونٹ میں اپنے 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایکمیں کامیابی حاصل ہوئی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر موجود googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہے، پاکستان اگر اپنے اگلے چاروں میچز جیتے تو اس کے 11 پوائنٹس ہوں گے۔نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بنگلادیش آگے آنے والے میچز نہ جیتیں اور ویسٹ انڈیز بھی کم از کم دو میچز ہار جائے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، ورنہ قومی ٹیم کی وطن واپسی ہوگی۔ 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں