بدھ 24 جولائی 2019ء
بدھ 24 جولائی 2019ء

بھارتی اوپنرروہت شرما پاکستانی ٹیم کے کوچ بننے کیلئے تیار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت میچ میں مین آف دی میچ قرار پانے والے روہت شرما کا کہنا ہے کہ اگر میں پاکستانی ٹیم کا کوچ بنا تو بتاؤں گا کیسے کھیلتے ہیں۔مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف 113 گیندوں پر 114 رنز بنانے والے بھارتی اوپنر روہت شرما سے میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران جب ایک پاکستانی صحافی نے پوچھا کہ پاکستانیٹیم کی بیٹنگ لائن اس وقت بحران کا شکار ہے، بطور بلے باز وہ پاکستانی ٹیم کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے؟جواب میں روہت شرما نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’’ اگر میں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پاکستانی ٹیم کا کوچ بنا تو بتاؤں گا، ابھی کیا بتاؤں؟‘‘روہت کے اس جواب پر کانفرنس ہال میں موجود سب ہی افراد قہقہہ لگا کر ہنس پڑے ۔یاد رہے کہ بھارت نے اہم مقابلے میں پاکستان کو 89رنز سے شکست دی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں