اتوار 21 جولائی 2019ء
اتوار 21 جولائی 2019ء

فوربز نے دنیا کے 100سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والوں کی فہرست جاری کردی،معروف کرکٹر بھی شامل

واشنگٹن(آن لائن)دنیا کے 100 سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست فاربس نے جاری کردی ہے تاہم اس میں صرف ایک کرکٹر ہی موجود ہے۔منگل کو جاری ہونے والی فہرست کے مطابق بھارتی کپتان اور جدید کرکٹ کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی کی گزشتہ 12 ماہ کے دوران آمدنی 2.5 کروڑ ڈالر تھی۔اس فہرست میں ان کا آخری نمبر تھا جبکہ گزشتہ سال وہ اس فہرست میں 83ویں نمبر پر تھے۔سرفہرست بارسیلونا اور ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی تھے جن کی گزشتہ 12 ماہ کے دوران آمدنی 12.7 کروڑ ڈالر تھی۔فہرست میں دوسرے نمبر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پر کرسٹیانو رونالڈو تھے جن کی آمدنی 10.9 کروڑ ڈالر تھی جبکہ تیسرے نمبر پر برازیلین فٹ بولر نیمار تھے۔فہرست میں چوتھے نمبر پر باکسر کنیلو الواریز جبکہ پانچویں نمبر پر ٹینس اسٹار راجر فیڈرر تھے۔فہرست میں واحد خاتون ایتھلیٹ سرینا ولیمز تھیں جن کا نمبر 63واں تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں