بدھ 24 جولائی 2019ء
بدھ 24 جولائی 2019ء

وزیر اعظم عمران خان کا پہلے بیٹنگ کرنے کا مشورہ نظر انداز کیوں کیا؟قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد مشکل میں پڑ گئے

مانچسٹر (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے وزیر اعظم عمران خان کا پہلے بیٹنگ کرنے کا مشورہ نظر انداز کر دیا۔ اتوار کو ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ورلڈ کپ 1992ء کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی ہیں نے اپنی ٹویٹ میں پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیا تھا کہ سرفراز احمد ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیحدیں۔میچ شروع ہونے سے آدھ گھنٹے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد میچ کا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ٹاس جیتنے میں کامیاب بھی رہے تاہم انہو ں نے وزیر اعظم عمران خان کے مشورے کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے بھی وزیر اعظم کے مشورے کو نظر انداز کر نے پر ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے مشورے کے باوجود سرفراز نے بیٹنگ نہ کرکے غلطی کی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں