بدھ 24 جولائی 2019ء
بدھ 24 جولائی 2019ء

پانچویں وکٹ لی تو میں والدہ کو یاد کر کے رو پڑا تھا،جنت میں بھی وہ میرے لیے دعا کر رہی ہونگی، محمد عامرجذباتی ہو گئے

مانچسٹر( آن لائن) پاکستان فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ میری والدہ جنت میں میرے لیے دعا کر رہی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے ہر میچ کے موقعہ پر بہت شوق سے ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر میرا میچ دیکھا کرتی تھیں اور میرے لیے دعا کرتی تھیں۔محمد عامر نے کہا کہ میری والدہ کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں میچ میں 5وکٹیں لوں اسی لیے جب میں نے پانچویں وکٹ لی تو میں ان کو یاد کر کے رو پڑا تھا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ میری والدہ جنت میں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); میرے لیے دعا کر رہی ہوں گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں