بدھ 24 جولائی 2019ء
بدھ 24 جولائی 2019ء

وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، میچ منسوخ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بھارت میچ شروع ہونے سے قبل کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت کا بڑامیچ شروع ہونے سے قبل بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سےمیچ منسوخ ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ میچ پاکستانی ٹائم کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہونا ہے تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابقوہاں بارش شروع ہو گئی ہے ۔ واضح رہے کل بھی مانچسٹر میں بارش ہوئی تھی جو تقریباً ڈیڈھ گھنٹے تک جاری رہی ۔ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آنے سے قبل بارش شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); بڑا میچ منسوخ ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ قبل ازیں پاکستانی سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے پیش گوئی کی تھی کہ پاک بھارت میں بارش جیت جائے گی ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں