بدھ 24 جولائی 2019ء
بدھ 24 جولائی 2019ء

پاک بھارت میچ شروع ہونے میں 2گھنٹے باقی جیت کا سہرا کس ٹیم کے سرپر سجے گا؟ طوطے نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان آج اہم میچ ہونے جارہا ہے ، جس کی وجہ سے دونوں ممالک سمیت دنیا بھر میں جوش و خروش اپنے عروج پر ہے ۔میچ کون جیتے گا اس حوالہ سے جب صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک طوطے سے فال نکلوائی گئی تو آپ حیران رہ جائینگے کہ طوطے نے پاکستان والی پرچی کا انتخاب کیا،موقع پر موجود افراد نے جب یہ دیکھا تو ان کی خوشی دیدنی تھی ۔دوسری جانب سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نےکہاہے کہ اس وقت بھارت کی ٹیم میچ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے ، پاکستانی ٹیم کی ون ڈے میں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پچھلے سال سے کارکردگی ٹھیک نہیں ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ہم چار پانچ میچز ہار چکے ہیں اور ایک ہفتہ پہلے ہم تجربات کررہے ہیں جبکہ تجربات تو پانچ چھ ماہ پہلے ہوتے ہیں۔دونوں ٹیموں کو پتہ ہے کہ یہ میچ بہت اہم ہے ،یاد رہے کہ پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ آج کھیلا جائیگا ، میچ کا آغاز 2:30بجے شروع ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں