پیر 26  اگست 2019ء
پیر 26  اگست 2019ء

پاکستان بھارت سے میچ کیوں ہا ر جائیگا؟ سوئنگ کے سلطان نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرادیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہاہے کہ اس وقت بھارت کی ٹیم میچ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے ، پاکستانی ٹیم کی ون ڈے میں پچھلے سال سے کارکردگی ٹھیک نہیں ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت میچ جیتنے کیلئےبھارت کی ٹیم فیورٹ ہے ، ان کی کارکردگی تمام میچز میں اچھی رہی ہے ، ہم چار پانچ میچز ہار چکے ہیں اور ایک ہفتہ پہلےہم تجربات کررہے ہیں جبکہ تجربات تو پانچ چھ ماہ پہلے ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی ون ڈے میں پچھلے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سال سے کارکردگی ٹھیک نہیں ہے ، دونوں ٹیموں کو پتہ ہے کہ یہ میچ بہت اہم ہے ، ورلڈ کپ اور سیمی فائنل بعد کی بات ہے ، اس حوالے سے پاکستانی ٹیم بھی لازمی طور پر متحرک ہوگی ۔یاد رہے کہ پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ آج کھیلا جائیگا ، میچ کا آغاز 2:30بجے شروع ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں