پیر 19  اگست 2019ء
پیر 19  اگست 2019ء

ثانیہ مرزا نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والے اشتہارات کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاک، بھارت میچ کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والے اشتہارات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ دونوں ملکوں میں اس میچ کے بارے میں پہلے ہی کافی ذکر ہورہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار 16 جون کو کھیلا جائے گا۔میچ کے حوالے سے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر اپنے پیغاممیں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت میں اس مقابلے کے بارے میں پہلے ہی کافی ذکر ہو رہا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہے اس لیے میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے اس مقابلے کو بہت زیادہ ہوا دینے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے میڈیا کو چاہئے کہ وہ اشتہارات کے ذریعے اس کا ذکر نہ کریں کیوں کہ یہ صرف ایک کرکٹ میچ ہی ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان اس مقابلے کو پہلے ہی سے لوگوں کی بہت زیادہ توجہ حاصل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں