پیر 17 جون 2019ء
پیر 17 جون 2019ء

ٹیم کے ساتھ رہ کر بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، حسنین

ٹائونٹن (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمدحسنین نے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں اپنی اسپیڈ کا جادو دکھانے کیلئے بے تاب ہیں، جب بھی موقع ملا وہ بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔میڈیا سے گفتگو میں محمدحسنین نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ رہ کر انہیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ، بولنگ کوچ اظہر محمود بھی ان کی بھرپور رہنمائی کررہے ہیں۔محمد حسنین نے کہا کہ ان کا اصل ہتھیار ان کیاسپیڈ ہے اور جب بھی انہیں موقع ملے گا وہ اس کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ایک سوال پر نوجوان بولر نے کہا کہ ہر بولرکو دیکھ کر سیکھ رہے ہیں ، یہ دورہ اور ٹیم کے ساتھ رہنا ان کیلئے بہت مفید ہے۔پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈیٹر کی جانب سے شاندار بولنگ کرکے پاکستان ٹیم میں جگہ حاصل کرنے والے بولر نے کہا کہ پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فرق ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ کا پریشر ہینڈل کرنا سیکھ رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں