اتوار 16 جون 2019ء
اتوار 16 جون 2019ء

5 وکٹیں لینے پر خوش ہوں، اگر میچ جیت جاتے تو زیادہ خوشی ہوتی، محمد عامر

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہاہے کہ 5 وکٹیں لینے پر خوش ہوں، اگر میچ جیت جاتے تو زیادہ خوشی ہوتی۔ایک انٹرویو میں قومی فاسٹ بالر نے کہا کہ اس وکٹ پر بس ایریا ہٹ کرنے کی بات تھی، اب ہمیں ہر میچ جیتنا ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔محمد عامر کے مطابق اگر ہم مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے تو میچز ضرور جیتیں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف 30 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کیں۔ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے ہرا دیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں