پیر 19  اگست 2019ء
پیر 19  اگست 2019ء

بوم بوم آفریدی کی چالیس گیندوں پر سنچری کبھی نہیں بھلا سکتا ، یووراج سنگھ بھی آفریدی کے مداح نکلے

ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ پاکستان کے سابق اسٹار پلیئر شاہد آفریدی کے فین نکلے اور کہاہے کہ بوم بوم آفریدی کی چالیس گیندوں پر سنچری کبھی نہیں بھلا سکتا ۔سوشل میڈیا پر یوراج نے آفریدی کیلئے پیغام میں لکھا کہ کانپور میں بوم بوم آفریدی کی 40 گیندوں پر سنچری کو وہ کبھی نہیں بھلا سکتے۔یوراج سنگھ نے شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ہم دونوں نے بہت سے اہم میچز اور بڑے ٹورنامنٹ ساتھ کھیلے ہیں۔یوراج سنگھ نے رواں ماہ کی 10 تاریخ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پر شاہد آفریدی نے ان کے لئے نیک تمنائوں اور خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں