جمعرات 27 جون 2019ء
جمعرات 27 جون 2019ء

محمد عامر نے اپنے کیرئیر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹنگ کی دھجیاں اڑا دیں

ٹاؤنٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی باؤلر محمد عامر نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے کیرئیر کی بہترین باؤلنگ کی، محمد عامر نے پہلی بار 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 307 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے پاکستانکو جیتنے کے لیے 308 رنز کا ہدف دیا ہے، آسٹریلیا کی جانب سے ان کے کیپٹن فنچ نے 82 رنز بنائے اور وارنر نے بہترین کھیلتے ہوئے 107 googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); رنز بنائے۔ باقی ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی، پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 30 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین آفریدی نے 2، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں