جمعرات 27 جون 2019ء
جمعرات 27 جون 2019ء

آسٹریلوی ٹیم ایک مرتبہ پھر بال ٹیمپرنگ کی زد میں آگئی

لندن(این این آئی) آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا کی چند مشکوک تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس کے بعد ان پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کیے جانے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں گزشتہ روز لندن کے اوولگراؤنڈ میں مدمقابل تھیں اور بھارت نے دفاعی چمپئن کو 36 رنز سے شکست دی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپورٹرز کی جانب سے میچ کے دوران ہی کئی ایسی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جن سے یہ تاثر ملتا رہا کہ شاید ایڈم زمپا مشکوک چیز کے ذریعے گیند سے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں۔ ایڈم زمپا کی بعض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں آسٹریلوی اسپنر کے ہاتھ میں سفید رنگ کی مشکوک چیز دیکھی گئی ۔ایک ویڈیو سے اس طرح کا تاثر ملتا ہے جیسے ایڈم زمپا مشکوک چیز کو ٹراؤزر کی ایک جیب سے دوسری جیب میں منتقل کر رہے تھے۔دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بال ٹیمپرنگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس طرح کی تصاویر یا ویڈیوز نہیں دیکھیں اس لیے اس پر کچھ تبصرہ نہیں کرسکتے۔ایرون فنچ نے کہا کہ ایڈم زمپا ہر میچ میں اپنے ساتھ ہینڈ وارمر رکھتے ہیں اور میرے خیال میں ان کی جیب میں ہیڈ وارمر ہی تھا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یا دونوں ٹیموں کے کرکٹ بورڈز کی جانب سے اب تک باضابطہ طور پر کوئی شکایت سامنے نہیں آئی اور نہ ہی اس کا کوئی نوٹس لیا گیا ۔یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں ایک سال پابندی کی سزا مکمل کرنے کے بعد حال ہی میں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں