پیر 19  اگست 2019ء
پیر 19  اگست 2019ء

حسن علی کی ٹیم کے ہمراہ جم میں لی گئی تصویر وائرل

لندن (این این آئی) قومی ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کی ٹیم کے ہمراہ جم میں لی گئی تصویر وائرل ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے ٹیم کے ہمراہ جم میں لی گئی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئرکی جو خوب وائرل ہورہی ہے ، جسے اب تک ہزاروں افراد سراہا چکے ہیں۔حسن علی کے ساتھ جم میں امام الحق،بابراعظم،کپتان سرفرازاحمد،شاہین شاہ آفریدی ،محمد حسنین اورشاداب خان بھی تھے۔قومی کھلاڑی کی تصویر کو ان کے اکائونٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا جبکہ سیکڑوں شائقین نے اپنے جذبات اورمحبت کا اظہار بھی کیا۔قومی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ٹیم کے فینز نے شاہینوں کے لیے نیک تمنائوں اور دعائوں کے پیغامات بھی لکھے۔پاکستان ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیزسے شکست کے بعد میزبان انگلینڈ کو ہرا چکی ہے،تیسرا میچ سری لنکا سے بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں