جمعرات 27 جون 2019ء
جمعرات 27 جون 2019ء

انڈیا سے میچ کے دوران آسٹریلوی بائولر کی ایسی حرکت جس سے میگا ایونٹ میں بھونچال آگیا، آئی سی سی خاموش

لندن( آن لائن ) ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کے بعد آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زیمپا پر بھی بال ٹیمپرنگ کا الزام لگ گیا۔بھارت کے خلاف اوول پر کھیلے جارہے میچ کے دوران دیکھا جاسکتا ہے کہ زیمپہ بار بار اپنی جیب میں ہاتھ ڈال رہے ہیں۔ایک موقع پر یہ بھی دیکھا گیا کہ وہ اپنی ایک جیب سے کوئی چیز نکال کر دوسری جیب میں ڈالتے ہیں۔ٹوئٹر پر صارفین نے زیمپہ کی جانب سے جیب میں بار بار ہاتھ ڈالنے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےآسٹریلوی کرکٹ سے متعلق ماضی کے بال ٹیمپرنگ کے قصوں کو یاد googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کیا۔مارچ 2018 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور کیمرون بین کرافٹ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا گیا تھا۔بعدازاں تینوں کھلاڑیوں کو سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وارنر اور اسمتھ کی حال ہی میںآسٹریلوی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔تاحال آئی سی سی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں