جمعه 23  اگست 2019ء
جمعه 23  اگست 2019ء

کرس گیل دو برس بعد کیریبین پریمیئر لیگ میں دوبارہ جمیکا تلاواز کو جوائن کریں گے

کنگسٹن (این این آئی)ویسٹ انڈین کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل دو برس بعد کیریبین پریمیر لیگ میں جمیکا تلاواز کو جوائن کریں گے۔ گیل کی زیر قیادت تلاواز کو 2013ء اور 2016ء میں سی پی ایل ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے تاہم 2017ء میں انہوں نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ تلاواز کے کو آنرجیفرسن ملر نے اپنے بیان میں کہا کہ گیل ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے خطرناک بلے باز ہیں، وہ اکیلے میچ جتوانے کی صلاحیت  رکھتے ہیں اسلئے ہم انہیں دوبارہ ہوم ٹیم میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); بلاشبہ یہ پوری ٹیم کیلئے ایک بڑی خبر ہے، امید ہے کہ وہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو ایک بار پھر چمپئن بنوانے میں کردار ادا کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں