جمعرات 27 جون 2019ء
جمعرات 27 جون 2019ء

پاکستان کی 12 رکنی قومی ہینڈ بال ٹیم چھٹی ایشین بیچ ہینڈبال چمپئن شپ میں حصہ لے گی

لاہور(این این آئی) پاکستان کی 12 رکنی قومی ہینڈ بال ٹیم چھٹی ایشین بیچ ہینڈبال چمپئن شپ میں حصہ لے گی ، چمپئن شپ 15 سے 22 جون تک چین کے شہر وی ای آئی میں کھیلی جائیگی ۔پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق کے مطابق چمپئن شپ میں پاکستان کے وکٹری اسٹینڈ تک رسائی پانے کا قوی امکان ہے، چمپئن شپ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12 ممالک کے درمیان کھیلے جانے ان مقابلوں میں قطر اپنے اعزاز کا دفاع کریگا جبکہ دیگر ممالک میں جاپان، فلپائن، تھائی لینڈ، ویت نامچائنیز تائپے، ایران googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ، اومان، سعودی عرب، انڈونیشیا، پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔میزبان ہونے کے باوجود چین چمپئن شپ میں شریک نہیں ہورہا، ایونٹ میں شرکت کیلئے 12 رکنی قومی ٹیم میں 10 کھلاڑیوں کے ساتھ 2 آفیشلز بھی چین جائیں گے۔ایشیا ہینڈ بال فیڈریشن میں سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائزمحمد شفیق نے کہا کہ ایشین بیچ ہینڈ بال ایونٹ میں دلچسپ لیکن سخت مقابلے متوقع ہیں، تاہم سابقہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے میں ضرور کامیاب رہے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں