جمعرات 27 جون 2019ء
جمعرات 27 جون 2019ء

یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ 13 جون سے امریکا میں شروع ہوگا

کیلیفورنیا (این این آئی)یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ 13 جون سے امریکی کیلیفورنیا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ میں امریکی نامور گالف کھلاڑی بروکس کوپکا اپنے اعزاز کا دفاعکرینگے۔ ٹورنامنٹ کے لئے 12 کروڑ 5 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی کو چمچماتی ہوئی ٹرافی کے علاوہ 2 کروڑ اڑھائی لاکھ امریکی ڈالرز انعام ملے گا۔ 13 جون سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 16 جون googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کو اختتام پذیر ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں