جمعرات 27 جون 2019ء
جمعرات 27 جون 2019ء

ورلڈ کپ، خراب موسم پاکستان کرکٹ ٹیم کے راستے کی رکاوٹ بن گیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ 2بڑے میچزکے دوران بھی بارش کی پیش گوئی کردی

ٹونٹن(آن لائن)پاکستان سری لنکا میچ منسوخ ہونے کے بعد خراب موسم نے آسٹریلیا  کے خلاف قومی ٹیم کے میچ پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بدھ کو ٹونٹن میں ہونے والا پاک آسٹریلیا میچ کے بھی بارش کے باعث منسوخ ہونے کا امکان ہے۔پاکستان کو  سری لنکا جیسی کمزور ٹیم کے خلاف بھی جیت نصیب نہیں ہوئی اور بارش کی وجہ سے میچ منسوخ کر کے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ویسٹ انڈیزسے بری طرح شکست کھانے کے بعد قومی ٹیم کو رن ریٹ میں کمی کا سامنا ہے اور وہ تین googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); میچ کھیل کر بھی صرف تین پوائنٹ حاصل کر پائی ہے۔پاکستان اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا اپنے دونوں میچ جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔ علاوہ ازیں پاک بھارت بڑے مقابلے کے دوران بھی بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔جس کی وجہ سے میچ کے متاثر ہونے یا منسوخ ہونے کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں