پیر 19  اگست 2019ء
پیر 19  اگست 2019ء

پاک بھارت ٹاکرا، ممکنہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر حکمت عملی تیار ،مسلح سیکورٹی اہلکار تعینات ہونگے

دبئی (این این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے انگلینڈ نے ممکنہ سیکورٹی خطرات کے پیش نظر حکمت عملی تیار کرلی ہے ، میگا ایونٹ کے سب سے بڑے میچ کے دوران مسلح سیکورٹی افسران تعینات کیے جائیں گے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گرائونڈ میں میچ کھیلا جائیگا میچ میں شائقین کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے 5 لاکھ شائقین کرکٹ نے درخواست کی، جبکہ اسٹیڈیممیں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 25 googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہزار ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ میچ کے لیے مسلح سیکورٹی افسران تعینات کیے جائیں گے ، جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی اور اسٹیڈیم کے ارد گرد کی آبادی میں لوگوں کی آمدو رفت کی بھی نگرانی کی جائے گی اس سلسلے میں پولیس نے مقامی پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کی جانچ پڑتال بھی مکمل کر لی ہے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ صورت حال کے باوجود بر طانیہ میں پاک بھارت کمیونٹی میں نفرت انگیزی نہیں پائی جاتی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں