اتوار 16 جون 2019ء
اتوار 16 جون 2019ء

کرکٹ بورڈ نے احسان مانی اور وسیم خان کی تعیناتی کیخلاف کیس میں اپنا جواب داخل کر ادیا

لاہور( این این آئی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران پی سی بی کی جانب سے جواب داخل کروا دیا گیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا ء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزملاختر شبیر نے گورننگ باڈی کے ممبر نعمان بٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وسیم خان کی تعیناتی بورڈ ممبران کالعدم قرار دے چکے ہیں ،پی سی بی چیئرمین احسان مانی برطانیہ میں مستقل رہائش کا درجہ رکھتے ہیں۔ استدعا ہے کہ ایم ڈی وسیم خان اور چیئرمین احسان مانی کی تعیناتی کالعدم قرا ردے کر عہدے سے ہٹا جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں