اتوار 16 جون 2019ء
اتوار 16 جون 2019ء

انا للہ و انا الیہ راجعون ،قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی کمسن بیٹی انتقال کر گئی‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی کمسن بیٹی انتقال کر گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی کا انتقال ہو گیا ہے۔  نور فاطمہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھی اور کئی ماہ سے امریکا میں زیر علاج تھی۔ تاہم اپنی بیٹی کی اتنی تشویش ناک حالت کے باوجود قومی کرکٹر آصف علی دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب رہے۔اس حوالے سے نوجوانقومی کرکٹر شاداب خان کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا گیا۔ شاداب خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آصف بھائی کی بیٹی کو جنت نصیب فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر دیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی جیسا صابر انسان نہیں دیکھا، اس مشکل وقت ہم آصف علی کے ساتھ ہیں۔یاد رہے قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف گزشتہ پی ایس ایل کے دوران ہوا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں