اتوار 16 جون 2019ء
اتوار 16 جون 2019ء

پاکستان کی بیٹنگ لائن بھرپور فارم میں ہے، ورلڈ کپ میں بولنگ کلک کرگئی تو ٹیم کامیابیاں حاصل کرسکتی ہے، معین خان

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کپتان معین خان نے کہاہے کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن بھرپور فارم میں ہے، ورلڈ کپ میں بولنگ کلک کرگئی تو ٹیم کامیابیاں حاصل کرسکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں معین خان نے کہا کہ پاکستان کا ٹاپ آرڈر فارم میں ہے، ایسے میں عابد علی کی گنجائش بنانا مشکل ہوجاتا ہے، فخر اور امام بہتر کھلاڑی ہیں، ممکن ہو کہ ٹیم کی خاطر تلخ فیصلہ کرنے پڑ جائے لیکن عابد کے پاس آگے بھی کافیکرکٹ ہوگی۔سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں بیٹنگ نے کمال کیا اور ایک نئی امید دی ہے، بولنگ کلک کرگئی تو پاکستانی ٹیم کو کامیابیاں ضرور ملیں گی۔ایک سوال پر معین خان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اس اعتماد کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا کہ ٹیم کامیابیا ں حاصل کرسکتی ہے اور تمام پلیئرز دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ، یہ اعتماد جیت کیلئے اہم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میگا ایونٹ میں کسی پلیئر کو وہی کردار ادا کرنا ہوگا جو 27 سال پہلے جاوید میانداد نے ادا کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں