اتوار 16 جون 2019ء
اتوار 16 جون 2019ء

فاسٹ بولر سہیل تنویر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ /مدینہ منورہ(این این آئی)ٹیسٹ فاسٹ بولر سہیل تنویر نے اہلیہ کے ہمراہ ماہ رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی کے کرم سے مکہ اور مدینہ جانے کا موقع ملا، بحیثیت مسلمان طواف کعبہ اورروضہ رسولؐپر حاضری کے ساتھ قلب کو جو سکون ملتا ہے وہ کیفیت بیان نہیں کی جا سکتی۔سہیل تنویر نے کہا کہ رمضان المبارک میں بالخصوص کراچی رمضان کرکٹ کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے تاہم اس بار انہوں نے اہلیہ کے ساتھ عمرے کی پہلے ہی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ انہوںنے کہاکہ لیگ کرکٹ کی وجہ سے اگر آپ اپنے ملک کے لیے نہ بھی کھیل رہے ہوں تو مسلسل مصروفیات اور غیر ملکی دورے چلتے رہتے ہیں، بطور پیشہ ور کرکٹر ہمارے لیے یہی اوڑھنا بچھونا ہے۔ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے امکانات پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل تنویر نے کہا کہ انگلینڈ کی ون ڈے سیریز کی شکست کے باوجود انہیں امید ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ میں حیران کن نتائج دے سکتی ہے اور ٹیم کو مسلسل ناکامیوں کے باوجود نظر انداز کرنا مناسب نہیں ہوگا۔سہیل تنویر نے کہا کہ وہ فی الحال کینیڈا جا رہے ہیں اگر پاک بھارت میچ کا ٹکٹ مل گیا تو 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹرجانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں