پیر 19  اگست 2019ء
پیر 19  اگست 2019ء

ورلڈ کپ 2019 کا آفیشل گانا جاری

لندن (این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ورلڈکپ کا آفیشل گانا جاری کردیا۔برطانیہ کے معروف بینڈ روڈیمنٹل اور ابھرتی ہوئی آرٹسٹ لورین نے ورلڈکپ کا گانا گایا ہے جس کا نام اسٹینڈ بائی ہے۔ گانے میں ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے تمام 10 ممالک کے افراد کو جھومتے گاتے ہوئے اور کرکٹ کا جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ۔اس آفیشل گانے کوعالمی کپ کے دوران تمام میچز میں میدانوں اور شہروں میں بجایا جائے گا۔55دن تک جاری رہنے والے عالمی کپ کے دوران دنیا کے اربوں شائقین کو 48دلچسپ میچ دیکھنے کو ملیں گے اور اس دوران ان کا جوش و جذبہ بڑھانے کے لیے یہ گانا اسٹیڈیم میں بجایا جائیگا۔عالمی کپ کا آغاز رواں 30مئی سے میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ سے ہو گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں