منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

ایشیاء کپ میں بھارت کیخلاف میچ سعید اجمل کو کیا کہا تھا؟شاہد آفریدی نے بالاخربتا ہی دیا

لاہور(آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راونڈر شاہد خان آفریدی کے ایشیاء کپ 2014ء میں بھارت کیخلاف دو چھکے سب کو آج بھی ویسے ہی یاد ہیں جیسے کل کی بات ہو، سعید اجمل کے آوٹ ہونے پر ویرات کوہلی کا جشن منانا ہو یا پھر جنید خان کا ایک رن کر کے آفریدی کو سٹرائیکر اینڈ پر لے جانا، شائقین کرکٹ آج بھی وہ لمحات بھول نہیں سکے۔شاہد خان آفریدی نے بھی اپنی اس اننگز کو فیورٹ اننگز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ایک ایسا ’راز‘ بھی بتایا ہے جو اس سے پہلے کسی کو معلوم نہیں تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا کہ سعید اجمل جب گراونڈ میں آ رہے تھے تو میں نے ان سے کہا کہ ’سعید اجمل! ایک بات ہے بس، سویپ شاٹ مت مارنا۔اور اس نے پہلی ہی گیند پر سویپ شاٹ مار دی اور بولڈ ہو گیا۔‘ شاہد آفریدی نے کہا کہ جب اس نے سویپ ماری تو میں نے کہا کہ یہ بھی میرا بھائی ہے یار! کسی کی نہیں سنتا۔شاہد آفریدی نے کافی عرصے بعد دلچسپ میچ میں پیش آنے والی دلچسپ صورتحال سے متعلق بتایا ہے اور شائقین کرکٹ کی یادوں میں ایک اور اضافہ کر دیا مگر ایک بات تو طے ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ یہ میچ ساری زندگی نہیں بھول سکتے لیکن بھارتی شائقین کرکٹ چاہ کر بھی اسے بھلا نہیں سکتے۔  پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راونڈر شاہد خان آفریدی کے ایشیاء کپ 2014ء میں بھارت کیخلاف دو چھکے سب کو آج بھی ویسے ہی یاد ہیں جیسے کل کی بات ہو، سعید اجمل کے آوٹ ہونے پر ویرات کوہلی کا جشن منانا ہو یا پھر جنید خان کا ایک رن کر کے آفریدی کو سٹرائیکر اینڈ پر لے جانا، شائقین کرکٹ آج بھی وہ لمحات بھول نہیں سکے۔شاہد خان آفریدی نے بھی اپنی اس اننگز کو فیورٹ اننگز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ایک ایسا ’راز‘ بھی بتایا ہے جو اس سے پہلے کسی کو معلوم نہیں تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں