جمعرات 23 مئی 2019ء
جمعرات 23 مئی 2019ء

کرس گیل کی راہنمائی اور مفید مشوروں کی بدولت اس مقام پر پہنچا ہوں‘آندرے رسل

جمیکا (این این آئی )سٹار ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل نے کہا ہے کہ پاور ہٹنگ کے لحاظ سے کرس گیل نے میری زندگی بدل دی۔ انہوں نے کہا کہ گیل کی راہنمائی اور مفید مشوروں کی بدولت اس مقام پر پہنچا ہوں۔ دنیائے کرکٹ میں آج رسل کا شمار خطرناک اور بڑے پاور ہٹرز میں کیا جاتا ہے۔2016 میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں ویسٹ انڈین ٹیم کو ٹائٹل فتح دلوانے میں ان کا کلیدی کردار تھا۔رسل نے اپنے بیان میں کہا کہ 2016 ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں گیل کے مفید مشوروں کی بدولت پاور ہٹر بنا۔ پاور ہٹنگ کے لحاظ سے گیل نے میری زندگی بدل دی۔ میں ہلکے بیٹ استعمال کرتا تھا لیکن گیل نے مجھے بڑے بیٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد میں پاور ہٹنگ کرنے میں کامیاب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کروں گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں