جمعرات 23 مئی 2019ء
جمعرات 23 مئی 2019ء

تیسرا ون ڈے، امام الحق کا نیا ریکارڈ، انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بلے باز بن گئے

برسٹل(آن لائن) تیسرے ون ڈے میں 151 رنز بنا کر امام الحق انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل 138 رنز بنا کر یہ اعزاز فخر زمان کو حاصل تھا منگل کے روز پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز کے تیسرے ون ڈے انٹر نیشنل میچ میں پاکستانی بلے باز امام الحق نے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی بہترین اننگز میں 151 رنز بنائے امام الحق 128 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 151 رنز بنا کر انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے اس سے قبل فخر زمان 138 رنز کے ساتھ انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں