اتوار 21 جولائی 2019ء
اتوار 21 جولائی 2019ء

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

برسٹل (این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ (آج ) منگل کو برسٹل گرائونڈ میں کھیلا جائیگا ، پاکستانی وقت کے مطابق پانچ بجے شام شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ 17مئی کو ٹرینٹ برج میں اڑھائی بجے دوپہر اور پانچواں ون ڈے میچ 19مئی کو لیڈز کرکٹ گرائونڈ میں تین بجے دوپہر ہوگا ۔ پاکستان کی ٹیم میں سرفراز احمد ( کپتان ) عابد علیآصف علی ، بابر اعظم ، فہیم اشرف ، فخر زمان ،حارث سہیل ،حسن علی ، عماد وسیم ، امام الحق ، جنید خان ،محمد عباس ،محمد عامر ، محمد حفیظ ،محمد حسنین ،محمد نواز ،محمد رضوان ،شاداب خان ،شاہین شاہ آفریدی ،شان مسعود ،شعیب ملک ،عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں ۔یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں