اتوار 21 جولائی 2019ء
اتوار 21 جولائی 2019ء

ورلڈ کپ میں تمام ٹیمیں ہم پلہ ہیں، کسی ایک ٹیم کو آسان یا کسی کو مشکل نہیں کہا جاسکتا، اسد شفیق

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے ٹیسٹ بیٹسمین اسد شفیق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں تمام ٹیمیں ہم پلہ ہیں، کسی ایک ٹیم کو آسان یا کسی کو مشکل نہیں کہا جاسکتا، پاکستان ٹیم سے میگا ایونٹ میں اچھی امیدیں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں اسد شفیق نے کہا کہ جس طرح سائوتھمپٹن کے ون ڈے میں پاکستان نے پرفارم کیا اس سے مثبت اشارےمل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فخر زمان کی اچھی فارم لگی ہوئی ہے، ورلڈ کپ میں بھی ان سے اچھی امید ہیں، میگا ایونٹ میں دس کی دس ٹیمیں ہم پلہ ہیں، کسی ایک کو کمزور یا کسی کو مشکل نہیں کہا جاسکتا۔قومی کرکٹر نے کہا کہ وہ ون ڈے ٹیم میں واپسی کیلئے محنت کررہے ہیں، ان کا کام اسکور کرنا ہے، سلیکٹ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں