اتوار 21 جولائی 2019ء
اتوار 21 جولائی 2019ء

نوویک جوکووچ نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

میڈرڈ(این این آئی) عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں سٹار سربین کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک جوکووچ کا مقابلہ یونانی کھلاڑی سٹیفانوس سٹسپاس سے ہو ا۔تاہم سربین کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہکرتے ہوئے یونانی کھلاڑی سٹیفانوسکو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جوکووچ نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور وہ مستقبل میں بھی اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں