جمعرات 23 مئی 2019ء
جمعرات 23 مئی 2019ء

شاداب خان کا ایک اور میڈیکل ٹیسٹ

لاہور(این این آئی)لیگ اسپنر شاداب خان کے ایک اور میڈیکل ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے لئے گئے ہیں جس کی رپورٹ کسی وقت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل نے شاداب خان کا بلڈ سمپیل لے کر شوکت خانم لیب میں بھجوادیاہے، جس کی رپورٹ اگلے 24 گھنٹے میں سامنے آئے گی۔ سلیکشن کمیٹی کے ساتھ میڈیکل پینل کو بھی یقین ہے کہ لیگ اسپنر اب تیزی سے روبصحت ہیں اور ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔قومی ٹیم کی انگلینڈ روانگی سےایک روز پہلے شاداب خان کے میڈیکل رپورٹ میں ہپیاٹائٹس سی کی نشاندہی ہوئی تھی جس کی بنیاد پر انہیں ٹیم سے ڈراپ کرکے یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔ برطانوی ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات استعمال کرنے کے بعد اب دوبارہ پی سی بی نے شاداب خان کی بلڈ سمپل لیاہے۔دوسری جانب سلیکشن کمیٹی رواں ہفتے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی فائنل ٹیم کا اعلان کرے گی۔ محمد عامر کے ساتھ آصف علی دو اضافی کھلاڑی اس وقت انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے والی ٹیم کا حصہ ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں