اتوار 21 جولائی 2019ء
اتوار 21 جولائی 2019ء

قومی ویمن کرکٹر ثناء میر نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا،سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی سپنر بن گئیں

کیپ ٹائون (این این آئی) پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور اسپنر ثنا ء میر نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈر قائم کر دیا۔پاکستان کی ثنا ء میر ویمن ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین اسپنر بن گئی ہیں۔ثنا ء میر نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا۔پاکستان کی ثنا ء میر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 147ہو گئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ثنا میر کو مبارکبادی پیغام دیا گیا ہے۔ثنا میر نے ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد اور آسٹریلیا کی لیسا اسٹالیکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی وکٹوں کی تعداد 146، 146ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں