جمعرات 23 مئی 2019ء
جمعرات 23 مئی 2019ء

امید ہے ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان مکمل فٹ ہو جائیں گے‘چیف سلیکٹرانضمام الحق

لاہور(این این آئی) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں اچھی پرفارمنس دی ،ٹیم اگر جیت جاتی تو زیادہ خوشی ہوتی، ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کر چکے ہیں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ لاہور پریس کلب میں۔پولیو کے خلاف جنگ کےحوالے سے سیمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انضمام الحق نے کہا کہ سپنر شاداب خان کی اب تک کی رپورٹس بہت مثبت ہیں، آئندہ دو چار روز میں ان کے مزید ٹیسٹ ہو نگے ، امید ہے ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان مکمل فٹ ہو جائیں گے۔ میری رپورٹس کے مطابق محمدحفیظ فٹ ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں