جمعرات 01 اکتوبر 2020ء
جمعرات 01 اکتوبر 2020ء

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان کے 3 ایتھلیٹس پر 4، 4 برس کی پابندی عائد

کھٹمنڈو (این این آئی)ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان کے 3 ایتھلیٹس کو 4 ، 4 برس کی پابندی کا سامنا ہے جبکہ ساؤتھ ایشین گیمز انتظامیہ نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔گزشتہ برس نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے تین ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے جن میں 2 گولڈ میڈلسٹ محبوب علی، محمد نعیم اور برانز میڈلسٹ سمیع اللہ شامل ہیں۔400 میٹر ہرڈلز اور 110 میٹر ہرڈلز میں گولڈ میڈل جیتنے والے محبوب علی اور محمد نعیم نے بی سیمپل کرایا تھا اور وہ بھیمثبت آیا googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); جب کہ سمیع اللہ نے قوت بخش ادویات کا استعمال تسلیم کیا اور بی سیمپل نہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔واڈا قوانین کے مطابق تینوں ایتھلیٹس پر 4 ، 4 برس کی پابندی لگا دی گئی ہے اور پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کو ساؤتھ ایشین گیمز کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے سے پاکستان 5 میڈلز سے محروم ہوگیا۔اب ایتھلیٹس کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ملنے والا کیش پرائز بھی واپس کرنا پڑے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں