منگل 29  ستمبر 2020ء
منگل 29  ستمبر 2020ء

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کارگل واقعے کے وقت میں نے کائونٹی کرکٹ میں پونے دو لاکھ پائونڈ کے معاہدے کو ٹھکرادیا تھا۔شعیب اختر کا انکشاف،نجی ٹی وی پروگرام میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ کسی کو میری حب الوطنی پرشک نہیں ہونا چاہیے۔ یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ کارگل وار کے دوران میرا پونے دو لاکھ پائونڈ اور 2002 میں اس سے بھی مہنگا معاہدہ ہوا ناٹنگھم شائر کے ساتھ،میں یہ دونوں معاہدے چھوڑ کے آگیا تھا کیونکہ کارگل کی وجہ سے ملک میں جنگ کا ماحول تھا۔ میں لاہور کے سرحدی علاقے پر کھڑا googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); تھا، پاک فوج کے ایک جنرل نے مجھ سے پوچھا کہ تم یہاں کیا کررہے ہو میں نے کہا جنگ ہونے والی ہے مریں گے تو ساتھ ہی مریں گے ایسی کی تیسی دیکھ لیں گے، میں دو بار کائونٹی چھوڑ کریہاں بھارت کے خلاف جنگ لڑنے پہنچ گیا تھا۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ جب گزشتہ برس بھارت کے جہازوں نے پاکستانی حدود میں 5 درختوں کو نشانہ بنایا میں ساری رات پریشان رہا ،میری بیوی نے ہاتھ جوڑ جوڑ کر کہا کہ کچھ نہیں ہوا ہے آپ پرسکون ہوجائیں مگر میں کبھی کسی سے لڑوں کبھی کس طرف جاکر سر ماروں جب تک پاکستانی جانبازوں نے بھارت سے بدلہ نہیں لے لیا تب تک میں مجھے سکون نہیں ملا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں