اتوار 27  ستمبر 2020ء
اتوار 27  ستمبر 2020ء

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ پاکستانی بولنگ اٹیک سے خوفزدہ دکھائی دینے لگے 

مانچسٹر (این این آئی)انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ پاکستانی بولنگ اٹیک سے خوفزدہ دکھائی دینے لگے ۔انگلش کپتان جو روٹ نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس کافی ٹیلنٹیڈ فاسٹ بولرز ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اسپنرز بھی پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں، محمد عباس بھی مانچسٹر کی کنڈیشنز کا تجربہ رکھتے ہیں۔جو روٹ نے کہا کہویسٹ انڈیز کے مقابلے میں پاکستان زیادہ چیلنجنگ ٹیم ہے۔انگلش کپتان نے کہا کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بولنگ دیکھی ہے، وہ کافی اچھا بولر ہے تاہم انھوں نے ہوم کنڈیشنز کو اپنے لیے googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سازگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر میں ہمارا ریکارڈ بھی اچھا ہے، جس سے اعتماد ملتا ہے۔جو روٹ کا کہنا تھا کہ اچھے ریکارڈ کے باوجود بھی کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں