بدھ 05  اگست 2020ء
بدھ 05  اگست 2020ء

’’سیالکوٹ والو آؤ یہ کام کردکھائیں‘‘ پاکستان اپنی اسمارٹ کرکٹ بال تیارکریگا، فواد چوہدری کا اعلان

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی اسمارٹ کرکٹ بال تیارکرے گا۔ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم مل کراس مقصد میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، کوکا بورا کی جانب سے تیار کی جانے والی اسمارٹ بال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے پر انہوں نے لکھا کہ سیالکوٹ والو آؤ یہ کام کردکھائیں، میرے خیال میں اس گیند کی تیاری میںکوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، آئیں اپنی ٹیکنالوجی یونیورسٹیزکے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کرتے ہوئے اپنی اسمارٹ کرکٹ بال بنائیں۔یاد رہے کہ googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اسمارٹ کرکٹ بال میں ایک چپ نصب کی گئی ہے، اس کی مدد سے گیند کوپھینکتے اورباؤنس کے بعد کی رفتارکا درست اندازہ لگایا جاسکتا ہے، اسپنرزکی گیند کتنی گھومی یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے، بال بیٹ یا پیڈ، گھاس یا فیلڈر کے ہاتھ کولگی، اس کی بھی درست معلومات حاصل ہونے سے امپائرزکومدد ملے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں