هفته 15  اگست 2020ء
هفته 15  اگست 2020ء

پاکستان کرکٹ ٹیم کو بالآخر سپانسر مل گیا ایک سال میں کتنی رقم ملے گی؟جانئے

لاہور ( آن لائن  )  پاکستان کرکٹ ٹیم کو آخرکار سپانسر مل ہی گیا جب کہ سابقہ معاہدے سے بہت کم رقم پر ڈیل فائنل ہوگئی۔ انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم بغیر سپانسر لوگو کے ٹریننگ کر رہی ہے، پی سی بی کا سپانسر شپ کے حوالے سے ایک مشروب ساز ادارے سےتین سالہ معاہدہ7.5 ملین ڈالر(تقریباًایک ارب 25 کروڑ سے زائد روپے) کا تھا، دیگرچھوٹی سپانسر شپس ملا کر مجموعی رقم تقریباً ایک ارب 80 کروڑ روپے بنتی تھی، معاہدے حال ہی میں ختم ہوئے۔کورونا وائرس کی وجہ سے بورڈ کو اس بار اتنی رقم ملنے کی امید googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); نہیں تھی اس لیے ٹینڈر میں ریزرو پرائس ایک ارب روپے رکھی،حیران کن طور پر اس میں زیادہ دلچسپی سامنے نہیں آئی، ماضی میں جو کمپنی حقوق لے کر آگے فروخت کرتی رہی صرف وہی بڈنگ میں شامل ہوئی، اس نے بھی سابقہ معاہدے کی 33 فیصد رقم کی ہی پیشکش کردی، بورڈ نے اس پر براہ راست سابقہ اسپانسرسے رابطے کا فیصلہ کیا مگر معاملات مذکورہ کمپنی نے ہی طے کیے،ذرائع کے مطابق ایک سال کی 20 کروڑ روپے سے بھی کم رقم ملنے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں