هفته 15  اگست 2020ء
هفته 15  اگست 2020ء

آسٹریلیا کے علاوہ وہ کونسی ٹیم ہےجو بھارت کو بھارت میں ہرا سکتی ہے؟سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے بتا دیا

سڈنی(این این آئی)سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے کہاہے کہ اس وقت پاکستان واحد ٹیم ہے جو بھارت کو اس کے ملک میں ہرا سکتی ہے۔ایک انٹرویومیں بریڈ ہوگ نے کہا کہ گرین کیپس کے پاس بہت مضبوط پیس یونٹ کے ساتھ بہتر اسپنرز بھی موجود ہیں، ان کی بیٹنگ میں بھی کافی گہرائی ہے، اس کے ساتھ وہ بھارتی کنڈیشنز کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں، مگر مسئلہ یہ ہے کہ وہسیاسی وجوہات کی بنا پر بھارت نہیں جا سکتے، اس لیے دوسری بہترین ٹیم جو کوہلی الیون کو ان کے میدانوں پر ہرا سکے وہ آسٹریلیا ہے۔بریڈ ہوگ googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); نے کہاکہ 2014 میں ویرات کوہلی کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد بھارت اپنے ملک میں ایک بھی ٹیسٹ سیریز نہیں ہارا، آخری مرتبہ اسے اپنے میدانوں پر طویل فارمیٹ کی سیریز میں 2012 میں انگلینڈ سے شکست ہوئی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں