هفته 11 جولائی 2020ء
هفته 11 جولائی 2020ء

پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلیئر سارہ محبوب خان اور والد ٹینس کوچ محبوب خان کورونا کا شکار ہو گئے، محبوب خان کی جانب سے اہم پیغام جاری

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلیئر سارہ محبوب خان اور ان کے والد ٹینس کوچ محبوب خان کورونا کا شکار ہوگئے۔محبوب خان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے بیٹی سارہ اور میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد ہم اس وقت مکمل آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے ہم دوبارہ اپنا ٹیسٹ کروائیں گے۔سارہ محبوب کے والد نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس عالمی وباء کوروناوائرس کے دوران ہم سب کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میںکورونا کیسزکی نسبتا ًکم تعداد googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); رپورٹ ہوئی ہے اور نئے 2 ہزار 775 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے ہاتھوں مزید 59 افراد لقمہ اجل بن گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 95ہزار 745 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 3 ہزار 962 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 7ہزار 615 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 84 ہزار 168 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں