هفته 11 جولائی 2020ء
هفته 11 جولائی 2020ء

محمد عرفان سوشل میڈیا پر انتقال کی جھوٹی خبروں پر برہم،شدید رعمل

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق چلنے والی جھوٹی خبروں پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کی ہے۔ 37 سالہ محمد عرفان کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا پر اپنی موت سےمتعلق چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’ کچھ سوشل میڈیا چینلز میری کار حادثے میں موت کی خبر چلا رہے ہیں جو کہ بالکل جھو ٹ ہے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کے باعث googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); میرے گھر والے اور دوست احباب شدید پریشان ہوئے ہیں ، میرا کسی قسم کا کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا میں بالکل خیریت سے ہوں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں