هفته 11 جولائی 2020ء
هفته 11 جولائی 2020ء

کورونا سے متاثر شاہد خان آفریدی کوسب سے چھوٹی بیٹی زیادہ یاد آنے لگی اس تکلیف میں بیٹی کے پاس نہیں جا سکتا ، بیٹی کیلئے کیا پیغام جاری کر دی

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے انہوں نے خود کوگھر میں آئیسولیٹ کرلیا اس دور ان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اس دوران وہ اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو بہت زیادہ یاد کررہے ہیں۔تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ وہ آئیسولیشن میں سب سے زیادہ اپنیچھوٹی بیٹی ’عروہ‘ کو یاد کررہے ہیں۔شاہد آفریدی نے اپنے فون کا کیمرا عروہ کی طرف گھماتے ہوئے googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کہا کہ میں اسے کافی دنوں سے بہت زیادہ مس کررہا ہوں، میں بالکل اس کی قریب جا ہی نہیں پا رہا اور یہ میرے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز ہے۔اپنی ویڈیو میں انہوں نے تمام بیماروں کے لیے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کو شفائے کاملہ عطا فرمائے، انشااللہ بہت جلد پھر آپ سب سے ملاقات ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں