جمعرات 16 جولائی 2020ء
جمعرات 16 جولائی 2020ء

پی سی بی نے  ایڈمن شعبے کے پانچ چھوٹے ملازمین کو ایک ما ہ کے نوٹس دے کر فارغ کردیا

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایڈمن شعبے کے پانچ چھوٹے ملازمین کو ایک ما ہ کے نوٹس دے کر فارغ کردیا، ان میں عرصہ دراز سے پی سی بی کے لیے خدمات انجام دینے والے آفس بوائے اور ہیلپرز شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ان معمولی درجے کے ملازمین کو یکم جولائی سے نوکریوں سے فارغ کرنے کے خطوط تھما دیئے گئے ہیں۔اس تعداد میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے ۔پی سی  بی ترجمان نے انتظامی شعبے میں کام کرنے والے پانچ لوگوں کو مزید کنٹریکٹ نہ دینے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ری اسٹرکچنگ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پالیسی میں   ان لوگوں کو ایک ماہ کو نوٹس دیاگیاہے جس کے بعد بورڈ کو ان کی خدمات کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ان میں سے کچھ غیر ضروری اور بعض کی پرفارمنس اطمینان بخش نہیں تھی۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں