پیر 13 جولائی 2020ء
پیر 13 جولائی 2020ء

شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر کی محاذ آرائی کا سلسلہ طویل ہو گیا ،وقار یونس میدان میں کود پڑے ، کیا کہہ دیا ؟جانئے

لاہور( این این آئی )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس نے سابق آل رائونڈر شاہد خان آفریدی اور سابق بھارتی بیٹسمین گوتم گھمبیر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جھگڑا ختم کر دیں۔قومی ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ محاذ آرائی کا سلسلہ خاصہ طویل ہو چکا، دونوں سابق کرکٹرز کو سمجھ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھگڑا ختم کر دینا چاہیے، بہتر ہوگا کہ کسی جگہ پر ملاقات کا اہتمام کرکے گلے شکوے دور کرلیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز سے متعلق پوچھے گئےسوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کہ روایتی حریف ممالک کے درمیان سیریز ہونی چاہیے اور بلاتعطل ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے سے اگر آپ عوام سے پوچھیں تو 95 فیصد عوام کہیں گے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز ہونی چاہیے۔خبر رساں ادارے کے مطابق پاک بھارت سیریز کو عمران، کپل سیریز کا نام دیں یا پھر کوئی اور نام دیں، میرے خیال میں یہ بہت مشہور ہو گی، دونوں ممالک میں لوگ کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں، اسی لیے سیریز میں بریک نہیں آنا چاہیے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں