اتوار 05 جولائی 2020ء
اتوار 05 جولائی 2020ء

وقاریونس کاسوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان

لاہور( این این آئی )قومی ٹیم کے بالنگ کوچ وقاریونس نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا،نامعلوم شخص نے وقار یونس کا اکائونٹ ہیک کر کے نازیبا ویڈیو کو لائیک کر دیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ وقار یونس اپنے اکائونٹ سے نازیبا ویڈیو لائیک کرنے پر خاصے بد دل دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے انتہائی افسوس ہے کہ میرا اکائونٹ ہیککر کے ایک نازیبا ویڈیو کو لائیک کیا گیا جو میرے اور میری فیملی کیلئے دکھ کی بات ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا پہلے بھی ہو چکا ہے لہٰذامسئلے کا حل یہی ہے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کہ سوشل میڈیا ہی چھوڑ دوں۔انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد آپ مجھے سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں