بدھ 08 جولائی 2020ء
بدھ 08 جولائی 2020ء

مصباح الحق بھی عمران خان کے نقش قدم پرسابق کپتان دل کی خواہش زبان پر لے آئے

لاہور( آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ملک بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد فلاحی کام کا سوچا، ملک میں بچوں کے امراض قلب کاہسپتال تعمیرکرنے کی خواہش ہے۔ نجی نیوز چینل کے پرو گرام میں بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے بتایا کہ موجودہ حالات میں آئیڈیل صورتحال دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے، گھروں میں بیٹھے لوگ بھی ڈپریشن میں مبتلاہیںمصباح الحق نے کہا کہ آہستہ آہستہ چیزوں کوبہتری کی طرف لے کر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قوانین پرعمل درآمد کرنا ہم googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سب کی ذمہ داری ہے،ٹریفک اہلکاروں کی عزت واحترام ضروری ہے۔مصباح الحق نے بتایا کہ 2017 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد فلاحی کاموں کاسوچا، پاکستان چلڈرن ہارٹ فاونڈیشن بہترین کام کررہی ہے، ملک میں بچوں کیامراض قلب کاہسپتال تعمیرکرنے کی خواہش ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں